جمعرات 30 اپریل 2020 - 04:56
شیخ ابراہیم زکزاکی کی آزادی کے لئے شیعیان نائجیریا کا مظاہرہ

حوزہ / نائجیریا کی ریاست کادونا کے شیعہ مسلمانوں نے اس ملک کے شیعہ رہنما کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود انہیں زندان میں رکھنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین کو زندان کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر بھی شدید تحفظات تھے کہ جس میں شیخ ابراہیم زکزاکی کو رکھا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست کادونا کے شیعہ مسلمانوں نے  رہبر شیعیان نائیجیریا شیخ ابراہیم زکزاکی کو ان کی صحت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود انہیں زندان میں رکھنے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو جس زندان میں رکھا گیا ہے اس میں صحت و صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے۔

یاد رہے کہ اس مظاہرے کے شرکاء کی اکثریت جوانوں پر مشتمل تھی اور ان کا مظاہرہ پر امن تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha